ریاست اتر پردیش کے مشرقی اضلاع کے دورے پر نکلے سدارتھ سنگھ یادو نے بارہ بنکی میں مرحوم بینی پرساد ورما کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ بی جے پی کو 2017 میں عوام نے جو اقتدار دیا تھا اس کا وہ۔ احترام نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے دور میں جس قدر اموات آکسیجن اور علاج کے فقدان میں ہوئی ہیں۔ ریاستی اور مرکز کی حکومت چاہتی تو انہیں روک سکتی تھی۔ ان تمام موضوع سے عوام کو بھٹکانے کے لیے آبادی پر قابو پانے کے قانون اور مذہب تبدیلی جیسے مسائل پیش کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بارہ بنکی: کنویں کے پانی سے یرقان کا علاج
انہوں نے کہا حکومت اگر قانون بنانا چاہتی ہے تو ایوان میں بل پیش کرے۔ ہم سب اس کا استقبال کریں گے، لیکن ان مسائل کی بات صرف سڑک پر ہی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی بی جے پی کو شکست دینے کے لئے نئے کلیور کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی ان اقتدار سے ایسے باہر کرے گی کہ یہ دوبارہ 20-25 برس تک واپس نہیں آ سکیں گے۔