خیال رہے کہ پرینکا واڈرا اپنی ماں کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی میں تین روزہ پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پہنچی۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ کو اس معاملے پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد پرینکا نے ایک ٹویٹ کیا اور کہا کہ 'ملک میں خواتین کے خلاف سب سے زیادہ جرائم اتر پردیش میں ہو رہے ہیں۔ 56000 سے زائد جرائم جس میں ان کو شامل نہیں کیا گیا ہے جن کی پولیس میں شکایت نہیں کی گئی ہے۔ کیا یہ اعداد و شمار وزیراعلی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے جس پر غور کیا جائے'؟
پرینکا گاندھی کا یہ تبصرہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی ایک رپورٹ کے بعد آیا۔ اس رپور میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے 2017 کا اعداد و شمار جاری کیا۔ اس اعداد و شمار میں اتر پردیش میں خواتین کے خلاف سب سے زیادہ جرائم کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پورے ملک خواتین کے خلاف جرائم کے 3.5 لاکھ کیس درج کیے گئے جن میں سے اتر پردیش میں 56011 کیس درج کیے گئے۔