ETV Bharat / city

شبنم کے بیٹے نے رامپور جیل پہنچ کر اپنی ماں سے ملاقات کی

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 9:23 PM IST

شبنم کا آٹھ سالہ بیٹا تاج اپنی ماں کے لئے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے رحم کی درخواستیں کر رہا ہے۔

shabnam son reached to jail
شبنم کا بٹا جیل پہنچا

ریاست اتر پردیش کی رامپور جیل میں مقید اجتماعی قتل کی قصوروار شبنم کا آٹھ سالہ بیٹا تاج ان سے ملنے رامپور پہنچا۔ ، شبنم کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس دوران اس کے ساتھ آئے اس کے سرپرست نے میڈیا سے مخاطب ہوکر تاج کی رحم کی اپیل کو دہرایا اور تاج کے بہتر مستقبل کے لئے اس کو رسوائی سے بچانے کی اپیل کی۔

شبنم کا بٹا جیل پہنچا

خاتون قیدی شبنم جس کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے، کی سزا کو صدر جمہوریہ نے بھی برقرار رکھتے ہوئے اپنے دستخط کر دیے ہیں۔

عدالتی جانچ میں ثابت ہوا ہے کہ اس نے سلیم سے عشق کی خاطر اپنے ہی کنبہ کے سات افراد کو ہمیشہ کے لئے موت کی نیند سلا کر ایک بڑے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی عدالت سے لے کر عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ تک نے شبنم کو پھانسی کی ہی سزا سنائی تھی۔ جس کو برقرار رکھتے ہوئے صدر جمہوریہ نے بھی اپنے دستخط کر دیے ہیں۔

اب جیل انتظامیہ کو ڈیتھ وارنٹ کا انتظار ہے۔ اگر ڈیتھ وارنٹ آ جاتا ہے تو شبنم کو متھرا کی جیل میں پھانسی دی جائے گی، کیونکہ خواتین قصورواروں کو پھانسی دینے کا نظم متھرا جیل میں ہے۔ اگر شبنم کو پھانسی دی جاتی ہے تو وہ آزاد بھارت کی پہلی خاتون قصوروار ہوگی جس کو پھانسی کے تختہ پر چڑھایا جائے گا۔

وہیں شبنم کا آٹھ سالہ بیٹا تاج اپنی ماں کے لئے صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے رحم کی درخواستیں کر رہا ہے۔ تاج اپنے سرپرستوں کے ہمراہ آج رامپور پہنچا جہاں اس نے رامپور جیل پہنچ کر بہت دیر تک اپنی ماں شبنم سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: متھرا جیل میں شبنم کو پھانسی دینے کی تیاری شروع

اس کے بعد جب میڈیا کے نمائندوں نے اس سے بات کرنا چاہا تو اس نے کیمروں کے سامنے آنے سے انکار کر دیا۔ اس درمیان اس کے ساتھ آئی اس کے سرپرست نے میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ 'شبنم نے جو گناہ کیا تھا اس کی سزا اس کے معصوم بیٹے کو نہیں دی جائے'۔

واضح رہے کہ امروہہ ضلع کے باونکھیڑی گاؤں کی رہائشی شبنم کا آرا مشین چلانے والے سلیم کے ساتھ کئی سالوں سے عشق چل رہا تھا۔ 14 اپریل کی رات شبنم نے اپنے عاشق سلیم کے ساتھ مل کر اپنے گھر کے سات افراد کو بے رحمی سے قتل دیا تھا۔ اس قتل عام میں اس کے والد شوکت، والدہ ہاشمی، بھائی انیش، بہو انجم، پوتہ عرش، بھائی رشید، بھانجہ راویہ کو زہر دینے کے بعد کلہاڑی سے قتل کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.