ETV Bharat / city

'جنگ آزادی میں مجاہدین آزادی اور علماء کرام کا کردار ناقابل فراموش' - رامپور کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم

شہر رامپور میں قائم مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک سیمینار بعنوان 'جنگ آزادی میں مجاہدین آزادی اور علماء کرام کا کردار' کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف علماء و اسکالرز کے علاوہ ہندو مسلم قومی یکجہتی کے علمبردار و معروف مصنف سوامی لکشمی شنکراچاریہ نے بھی خطاب کیا۔

seminar on ulama role in indian freedom movement
جنگ آزادی میں مجاہدین آزادی اور علماء کرام کا کردار پر سیمینار
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 7:33 AM IST

ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں دینی مدارس میں بھی ہر برس کی طرح اس برس بھی تزک و احتشام کے ساتھ جشن آزادی کا اہتمام کرکے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

جنگ آزادی میں مجاہدین آزادی اور علماء کرام کا کردار پر سیمینار

ریاست اترپردیش کے رامپور کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں جنگ آزادی میں مجاہدین آزادی اور علماء کرام کے کردار پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں مقررین نے علماء کرام اور مجاہدین آزادی کی سرفروشی کے واقعات کا تذکرہ کیا۔

مدرسہ فیض العلوم کے مہتمم مولانا اسلم جاوید قاسمی نے کہا کہ تحریک آزادی میں مدارس کے علماء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آزادی کے فتویٰ جہاد کے بعد خوشی خوشی اپنی جانوں کے نزرانے پیش کیے۔

وہیں مہمان خصوصی سوامی لکشمی شنکراچاریہ نے کہا کہ آزادی کی لڑائی ہندو اور مسلمانوں نے ملکر لڑی تھی، دونوں نے کافی اہم کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب آزادی کی لڑائی کاندھے سے کاندھا ملاکر لڑی گئی تھی تو اس آزادی کے دن کا پیغام بھی یہ جانا چاہیے کہ اس ملک کی ترقی اور مضبوطی اسی بات پر منحصر ہے کہ ہندو اور مسلمان دونوں ملکر ملک کو مضبوط کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Independence Day 2021: ملک بھرمیں آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا

اس سیمینار میں بلا تفریق مذہب و ملت مسلمانوں کے ساتھ ہی ہندو اور سکھ مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، آخر میں مہمانوں کی شال پوشی کرکے انھیں اعزاز سے نوزا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.