سروسکھشا ابھیان کے تحت ملک بھر میں'سب پڑھیں سب بڑھیں' طرز پر حکومت پرائمری اور سیکنڈری سطح کے لیے مفت تعلیم مہیا کرارہی ہے۔
اس مہم کے تحت دیہاتی علاقوں میں بھی بچوں کو اچھی تعلیم مہیا کرانا حکومت کی منشا ہے تاکہ بچوں کا مستقبل بہتر اور روشن ہوسکے۔
اترپردیش کے ضلع فتح پور کے پہرواپور میں واقع پرائمری اسکول نے اس ابھیان کے تحت بچوں کو تعلیم دینے کے تئیں آگے سنجیدہ ہے۔
اس اسکول میں بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔
اسکول میں' مشن اییچ ون ٹیچ ون کے طریقے پر درجہ پنجم کے طلبا اپنے خاندان یا اپنے کسی ایسے قریبی کو تعلیم دینے میں لگے ہوئے ہیں جو غیرتعلیم یافتہ ہیں۔
اپنے تعلیمی اوقات سے فارغ ہوکر طلبا دوسروں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے گھر میں ایک گھنٹہ انہیں پڑھاتے ہیں جبکہ اسکول کی پرنسپل نیلم بھدوریا اپنے طلبا کی نگرانی کرتی ہیں، کہ آیا طلبا اسکول کے بعد اپنی رضاکارانہ ذمہ داری کو صحیح انداز میں نبھا پارہے ہیں یا نہیں۔
اطلاع کے مطابق پہرواپور میں واقع اس پرائمری اسکول کو اپنے بہتر معیارتعلیم کی وجہ سے اچھے اسکولوں میں شمار کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ اسکول کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبا کے مستقبل کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ غیر تعلیم یافتہ لوگوں کو تعلیم فراہم کرانے میں اسکول پرنسپل کی ذاتی محنت شامل ہے۔
اسکول پرنسپل نیلم کا کہنا ہے کہ' اییچ ون ٹیچ ون' کے ذریعے درجہ پنجم کے طلبا خود کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے اہل خانہ کو بھی تعلیم یافتہ بنارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: وارانسی: پرینکا گاندھی نے سنت روی داس مندر کا درشن کیا
پرنسپل کے مطابق طلبا کی محنت اور کاوش کو دیکھتے ہوئے اسکول میں منعقد سالانہ پروگرام میں ان کی ہمت افزائی کیجائے گی اور ساتھ ہی انہیں اعزاز سے بھی نوازا جائیگا۔