ETV Bharat / city

Sapna Chaudhary: گرفتاری وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 11:46 AM IST

ہائی کورٹ نے ڈانس پروگرام منسوخ نہ کرنے اور ٹکٹ رقم واپس نہ کرنے کے معاملے میں مشہور ڈانسر سپنا چودھری Sapna Chaudhary کے خلاف جاری گرفتاری وارنٹ کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

Sapna Chaudhary: Rejection of Sapna Chaudhary's arrest warrant rejected

اے سی جے ایم شانتنو تیاگی نے ڈانس پروگرام کی منسوخی اور ٹکٹ ہولڈرز کی رقم واپس نہ کرنے کے معاملے میں مشہور ڈانسر سپنا چودھری Sapna Chaudhary کے خلاف جاری گرفتاری وارنٹ کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ معزز جج نے سپنا چودھری کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہو کر درخواست داخل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت کےلیے درخواست گذار کو خود عدالت میں حاضر ہونا چاہئے۔ عدالت نے ان کے وکیل کی جانب سے وارنٹ کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ کیس کی اگلی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔ گذشتہ روز سپنا چودھری کی جانب سے ان کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ معاملہ تھا

اس معاملہ میں 14 اکتوبر 2018 کو ایس آئی فیروز خان نے تھانہ آشیانہ میں ایک ایف آئی آر درج کی تھی جس میں سپنا چودھری کے ساتھ اس پروگرام کے منتظمین جنید احمد، نوین شرما، ایواد علی، امت پانڈے اور پہل انسٹی ٹیوٹ کے رتناکر اپادھیائے کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ 13 اکتوبر 2018 کو سمرتی اپوان میں ایک پروگرام سہ پہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک منعقد کیا گیا تھا۔

پروگرام کے ٹکٹس آن لائن اور آف لائن فی کس تین سو روپئے کے حساب سے فروخت کئے گئے تھے جبکہ اس پروگرام کو دیکھنے کےلیے ہزاروں ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔ پروگرام میں رات 10 بجے تک سپنا چودھری نہیں پہنچی تھی جس کے بعد شرکا نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا اور ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے 20 جنوری 2019 کو اس معاملے میں جنید احمد، عواد علی، امت پانڈے اور رتناکر اپادھیائے کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 406 اور 420 کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی۔ اس کے بعد یکم مئی 2019 کو سپنا چودھری کے خلاف انہی دفعات میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔ جس پر نوٹس لیا گیا ہے۔

4 ستمبر 2021 کو عدالت نے اس معاملے میں سپنا چودھری کی ڈسچارج درخواست کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے سپنا چودھری کی عدم پیشی پر ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.