سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی رہنمائی میں نوئیڈا مہا نگر کے عہدیداروں اور سینئر کارکنوں کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مختلف علاقوں میں سینٹایزیشن مہم چلائی۔
نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کے مختلف زونس اور سیل کے عہدیداران اور کارکنان نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ساتھ ہی بورڈ کی ایگزیکٹو ٹیم کی جانب سے مدن پال سنگھ منڈل (ڈویژنل)صدر، ساحل چودھری، وائس چیئرمین، مسٹر مدن لال سینئر نائب صدر, مسٹر مولچند منڈل سکریٹری، ننھے خان ڈویژنل سکریٹری، نوری خان ڈویژنل مہیلا مورچہ کی صدر نے حصہ لیا۔
ان کے علاوہ نوئیڈا ودھان سبھا کے ڈپٹی اسپیکر جلیس علوی، اقلیتی سیل کے ضلعی صدر منا عالم اور سیکٹر 17 جے جے کالونی کے سرگرم کارکن ویر بہادر اور بہت سارے سماج وادیوں نے سینٹایزیشن کے دوران اپنی خدمات انجام دیں۔