اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں واقع سیفئی میڈیکل یونیورسٹی احاطے میں بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار سریش چندر ورما نے سنیچر کو بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یونیورسٹی کے دو ملازمین کی سڑک حادثوں میں موت ہوچکی ہے جسے دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راج کمار نے بغیر ہیلمٹ کے یونیورسٹی میں داخل ہونے والوں پر پابندی عائد کرنےکافیصلہ کیا ہے'۔
یونیورسٹی میں کام کرنے والے سبھی فیکلٹی اور ملازمین کو دو پہیہ گاڑیوں کے ساتھ ہیلمٹ لگا کر آنا ضروری ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس کے لیے بیداری مہم چلاکر ہسپتال احاطے میں آنے والے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو بھی ہیلمٹ پہننے کے لیے بیدار کیا جائےگا۔
بغیر ہیلمٹ آنے والوں کو یونیورسٹی کے گیٹ پرہی روک لیا جائے گا اور مسقبل میں اس کو سنجیدگی سے نہ لینے والوں سے جرمانہ وصول کیا جائےگا۔'