ETV Bharat / city

بارہ بنکی: حق تعلیم بیداری کیمپ کا اہتمام - پرائیوٹ اسکولوں میں غریب اور بے سہارا کنبوں کے بچوں کے لئے ریزرو 25 فیصدی سیٹوں

سماجی تنظیم امبیڈکر شکشا سیوا سنستھان نے داخلے کے لئے غریب بچوں کا رجسٹریشن کرایا۔

RTE awareness camp
RTE awareness camp
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 7:05 AM IST

حق تعلیم کے تحت پرائیویٹ اسکولوں میں غریب اور بے سہارا کنبوں کے بچوں کے لئے ریزرو 25 فیصدی سیٹوں پر داخلے کے لئے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سماجی تنظیم امبیڈکر شکشا سیوا سنستھان کے زیر اہتمام خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

بارہ بنکی: حق تعلیم بیداری کیمپ کا انعقاد

اس کیمپ میں غریب عوام کو اس قانون کے تئیں بیدار کیا گیا اور ریزرو سیٹوں پر داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن بھی کئے گئے۔

شہر کے پیر بٹاون واقع سنتوشی ماتا مندر کے پاس کی ملن بستی میں لگائے گئے اس کیمپ میں والدین کو اس قانون کے تحت بیدار کرتے ہوئے سیکڑوں کی تعداد میں داخلے کے لئے رجسٹریشن کئے گئے۔

رجسٹریشن کے بعد محکمہ بیسک تعلیم لاٹری کے ذریعہ ان بچوں کو اسکول الاٹ کرے گا، جہاں وہ مفت تعلیم آر ٹی ای کے تحت حاصل کر سکیں گے۔

امبیڈکر شکشا سیوا سنستھان کا رواں برس میں یہ دوسرا کیمپ ہے۔ تنظیم کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ تنظیم تمام تعطیل کے دنوں میں الگ الگ محلے میں یہ کیمپ منعقد کراتی رہے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب اور بے سہارا کنبوں کے بچوں کو اس قانوں کے تحت مفت تعلیم حاصل کرائی جا سکے۔

تنظیم کے ریاستی صدر مہیندر ناتھ بالمکی نے بتایا کہ اس کوشش کے باوجود تمام بچوں کو اس قانون کا فائیدہ نہیں مل پاتا ہے، تنظیم ان کے لئے جدوجہد بھی کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.