یاترا کا ضلع میں جوش خروش سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر یاترا میں چل رہے روٹری کارکنان نے ڈرامے کے ذریعے لوگوں کو مختلف موضوع پر بیدار کیا۔
بنارس سے 21 ستمبر کو شروع نکالی گئی روٹری یاترا گذشتہ شام بارہ بنکی پہنچی۔ جہاں ایک ذاتی ہوٹل میں یاترا کا روٹری کلب کے علاقائی عہدیداران نے استقبال کیا۔
روٹری کلب کے 100 برس پورے ہونے پر ملک کے مختلف شہروں میں پروگرام منعقد کیے جار ہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر بنارس ڈیویژن کی جانب سے یاترا نکالی گئی، یہ یاترا 21 اضلاع سے ہوتے ہوئے 30 ستمبر کو واپس بنارس پہنچے گی۔
یاترا کے ذریعہ لوگوں کو تعلیم، خواتین کو با اختیار بنانے اور ماحولیات کے تئیں لوگوں کو بیدار کیا جا رہا ہے۔