ETV Bharat / city

کسانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر شاہراہ کو بند کیا

ضلع امروہہ کے قصبہ رجب پور میں بھارتیہ کسان یونین آسلی نے کسان بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بند کر دیا۔

Road blockades
شاہ راہ کو بند کیا
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 6:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے رجب پور قصبے میں قومی شاہراہ پر بھارتیہ کسان یونین آسلی کے کارکنوں نے کسان بل، گنے کے واجبات اور کسانوں سے متعلق دیگر مطالبات کو لے کر قومی شاہراہ کو جام کر دیا۔ پولیس اور انتظامیہ افسروں نے بمشکل جام کھلوایا، جس کے بعد کسانوں نے وزیر اعظم کے نام ایک میمورنڈم دیا۔

شاہ راہ کو بند کیا

بھارتیہ کسان یونین آسلی کے ضلعی صدر چودھری مہاویر سنگھ نے کہا کہ ہم نے اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت انتظامیہ کو ایک میمورنڈم کسانوں کی پریشانیوں کو لے کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کسان بل کو ختم کیا جائے، ساتھ ہی کسانوں کے بقایا واجبات دلائے جائیں۔ اس کے ساتھ کاشتکاروں کی بہت سی ایسی پریشانیاں ہیں جن کو دور کیا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور: پانی کے لیے ترستے گنگا کنارے کے لوگ

امروہہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ششانک چودھری کسانوں کے مسلط کردہ جام کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور کسی طرح کسانوں کو سمجھایا اور جام کو ختم کر کے میمورینڈم حکومت کو بھیجنے کی بات کہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.