ETV Bharat / city

بستی: سڑک حادثے میں 3 مزدوروں کی موت - سڑک حادثے کی خبر

سبھی ہلاک شدگان کا تعلق مہاراج گنج سے ہے۔ پولیس نے معاملے درج کر کے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

بستی: سڑک حادثے میں 3 مزدوروں کی موت
بستی: سڑک حادثے میں 3 مزدوروں کی موت
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 5:23 PM IST

اترپردیش کے ضلع بستی کے ہریا علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے پیدل جارہے تین مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو مزدور زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بستی۔ ایودھیا قومی شاہراہ پر بدھ کی دیر رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور پیدل اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔

مہاراج گنج بازار کے سامنے بے قابو ٹرک نے پانچ مزدوروں کو کچل دیا، اس حادثے میں کنک رام (27) للن (26) اور گڈو (28) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ وکاس (26) اور جنگ بہادر (28) کو نازک حالت میں بستی ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر فرار ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سبھی ہلاک شدگان مہاراج گنج کے رہنےو الے ہیں۔ پولیس نے معاملے درج کر کے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.