لکھنؤ میں واقع لوک بھون میں منعقدہ اجلاس میں یوپیڈا کے سینیئر افسر کے ساتھ تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں اور یو پیڈا کی جانب سے مانیٹرنگ کے لیے لگائی گئی ایک کمپنی کی ٹیم بھی موجود تھی۔
اجلاس میں اوستھی نے تعمراتی کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کاموں میں دیگر ریاستوں سے آئے مہاجر مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مہیا کرائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعمیراتی کاموں کو تیزی سے کرایا جائے، سارے بل یوپیڈا کو فی الفور بھیجے جائیں تاکہ ادائیگی وقت سے کی جاسکے۔ اس کے علاوہ اوستھی نے ایکسپریس وے کے ڈیزائن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اوستھی نے ایکسپریس وے کو تعمیر کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسے برسات سے قبل تمام پلوں کا کام پورا کرلیں۔ تعمیراتی کام کو ایک محفوظ سطح تک پہنچائیں۔ تاکہ برسات کے موسم میں تعمیراتی کام میں کوئی دقت نہ ہو۔ اس کے ساتھ زمینی تنازعات، مذہبی مقامات کی دوبارہ تعمیر اور دیگر مسائل کو پوری طرح سے حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ اوستھی نے کووڈ-19 کے پیش نظر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق کام کرنے والی کمپنیوں کو راحت دینے کی بات کی ہے۔