ETV Bharat / city

سہارنپور: نابالغ کا جنسی استحصال

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 2:08 PM IST

اترپردیش میں جنسی استحصال کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں میں ریاست میں جنسی استحصال کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ضلع سہارنپور کے صدر بازار علاقے میں تین نوجوان نے ایک نابالغہ کو اغوا کر لیا اور اس کا جنسی استحصال کیا، موصول اطلاعات کے مطابق تینوں نوجوان متاثرہ نابالغہ کے کلاس میٹ ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ تینوں نوجوان نے لڑکی کو اغوا کر لیا اور اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی، نابالغہ کے چیخنے چلانے پر آس پڑوس کے لوگ موقعے واردات پر پہنچے اور تینوں نوجوان کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن سبھی ملزمین موقعے سے فرار ہو گئے۔

اس سلسلے میں متاثرہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوست کے گھر اس سے ملنے جا رہی تھی کہ اسی دوران اس کے کلاس میں پڑھنے والے تین نوجوان آئے اور اس کی کچھ تصاویر دکھا کر اسے بلیک میل کر کے اسے ایک کمرے میں لے گئے، جس کے بعد سبھی نے باری باری سے اس کا جنسی استحصال کیا۔

اس معاملے کی اطلاع متاثرہ کے اہل خانہ کو دی گئی جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت دی۔ اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.