اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ ہتھگواں پولیس نے پھولمتی بسہیاء گاؤں کے نزدیک اتوار کی شام عصمت دری کے الزام میں مطلوب 25 ہزار کے انعامیہ ملزم کو گرفتار کر جیل بھیجا۔
ایس ایچ او اودے ترپاٹھی نے بتایا کہ گزشتہ سال 19 ستمبر 2019 کو عصمت دری کے معاملے میں آٹھ ملزمان کے خلاف دفعہ 498،506،342،364،376 ڈی و 120 بی کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ جس میں دو ملزمان کو گرفتار کر جیل بھیجا جا چکا ہے، ایک ملزم نے عدالت میں خود سپردگی کی تھی، تین ملزمان کی نامزدگی غلط پائی گئی تھی۔
اس معاملے میں مفرور ملزم پرمود سنگھ کی گرفتاری پر 25 ہزار کا انعام تھا۔ اتوار کو پھولمتی بسہیاء گاؤں کے نزدیک سے ملزم پرمود سنگھ کو گرفتار کر جیل بھیجا گیا۔