ETV Bharat / city

لکھنؤ: رانی لکشمی بائی ہسپتال سیل

دارالحکومت لکھنؤ کے تال کٹورا میں واقع رانی لکشمی بائی جوائنٹ ہسپتال کو جمعہ کے روز سیل کردیا گیا ہے۔

Rani laxmibai hospital of lucknow sealed as an admitted patient found corona positive
لکھنؤ: رانی لکشمی بائی ہسپتال سیل
author img

By

Published : May 8, 2020, 4:23 PM IST

پیر کے روز علاج کے لئے ہسپتال جانے والی ایک لڑکی کی رپورٹ میں کورونا مثبت آیا۔ جس کے بعد بدھ کے روز محکمہ صحت کی ٹیم نے اس لڑکی کے ساتھ رابطے میں آنے والے تقریبا 65 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔

جس کے بعد 51 طبی عملے اور 14 پولیس اہلکاروں کو قرنطین کردیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے محکمہ صحت کی نگاہ اسپتال پر تھی اور پھر سیل کرنا پڑا۔

محکمہ صحت نے اگلے تین دن کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر ہسپتال کو سیل کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ہسپتال میں روزانہ صفائی کی جائے گی۔ نیز تمام ملازمین کی جانچ بھی جائے گی۔ ہسپتال کو سیل کرنے کے لئے داخل مریضوں کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔

بدھ کے روز مثبت رپورٹ آنے کے بعد خاتون کو کوارنٹائن کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی ہسپتال کھولنے کی مخالفت کی۔ جب کہ جمعرات کے روز اسپتال میں مریضوں کا علاج کیا گیا۔

یاد رہے کہ رانی لکھشمی بائی ہسپتال خصوصاً زچگی اور ہنگامی صورت حال کے لیے جانا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.