ETV Bharat / city

'صدر جمہوریہ سے رضاکارانہ موت کا مطالبہ'

اترپردیش ادیوگ بیوپار منڈل کے ضلع صدر شیلیندر شرما نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں کا بے جا استحصال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے آج احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سے مرضی کی موت کا مطالبہ کیا ہے'۔

Rampur traders pleated to president for death
'صدر جمہوریہ سے مرضی کی موت کا مطالبہ'
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 9:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں بیوپاری سماج نے انتظامیہ اور میونسپلٹی کے افسران کی جانب سے بیوپاریوں کے استحصال سے تنگ آکر صدر جمہوریہ سے 'مرضی کی موت' کا مطالبہ کیا۔ اس دوران بیوپاریوں نے انتظامی افسران کی جانب سے کئے گئے چالان اور استحصال کا بھی ذکر کیا۔

'صدر جمہوریہ سے مرضی کی موت کا مطالبہ'

تفصیل کے مطابق رامپور کی پرانی تحصیل کے احاطے میں جمع ہوکر آج بیوپاریوں نے انتظامیہ اور میونسپلٹی افسران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سے مرضی کی موت کی اپیل کی۔

دراصل بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ' گذشتہ کئی روز سے انتظامیہ اور میونسپلٹی افسران اپنی من مانی کی وجہ سے بیوپار نہیں کرنے دے رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ' افسران آئے دن پولیس جوانوں کو لے کر مارکیٹ پہنچ جاتے ہیں اور بے وجہ چالان کاٹتے ہیں، ساتھ ہی دکانداروں کے ساتھ بدزبانی اور بدسلوکی بھی کرتے ہیں۔

اترپردیش ادھیوگ بیوپار منڈل کے ضلع صدر شیلیندر شرما نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' انتظامیہ کی جانب سے ان بیوپاریوں کا بے جا استحصال کیا جا رہا ہے۔ وہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں'۔

مزید پڑھیں:

آدھار کارڈ کے اندراج میں تبدیلی، ایک بڑا چیلنج

انہوں نے کہا کہ' ہمارے بیوپاریوں کا اتنا استحصال کیا جا رہا ہے کہ بیوپاری اپنی رسوائی سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔ جن کو بڑی مشکل سے ایسا کام کرنے سے بچایا جا رہا ہے'۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ انتظامیہ ان بیوپاریوں کے مطالبات کو کتنی سنجیدگی سے قبول کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.