ETV Bharat / city

Ramadan Revives in Markets Barabanki: بارہ بنکی کے بازاروں میں رمضان کی رونقیں بحال

بارہ بنکی شہر کے اسٹیشن روڈ پر واقع جامع مسجد کے آس پاس رمضان المبارک کے موقع پر خاص دکانیں لگ چکی ہیں. یہ دوکانیں دو برس بعد لگی ہیں، ان دکانوں میں افطار اور سحر سے متعلق تمام ضروری اشیاء مل جائیں گی۔ کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ مسواک، تسبیح، ٹوپی، عطر اور ضروری کتابیں بھی یہاں موجود ہیں۔ Two Years Later, Ramadan Arrives in a Corona-Free Environment

رمضان کی رونقیں
رمضان کی رونقیں
author img

By

Published : Apr 4, 2022, 11:44 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بازاروں میں دو برس بعد رمضان کی رونق لوٹ آئی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے سبب گزشتہ دو برسوں سے مسلمان اپنے گھروں میں ہی عبادت و ریاضت میں مصروف رہتے تھے اور بازار سنسان رہتے تھے، تاہم رواں برس کورونا وائرس کا زور کم ہونے کے بعد روزہ داروں میں خوشی کا ماحول ہے، مسلمان مساجد میں عبادت کررہے ہیں اور بازاروں میں رمضان کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔ اس موقع پر لوگ اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔ Two Years Later, Ramadan Arrives in a Corona-Free Environment

رمضان کی رونقیں

مزید پڑھیں:Ramzan Special Dish:مراد آباد کے بازاروں میں رمضان کی رونقیں

بارہ بنکی شہر کے اسٹیشن روڈ واقع جامع مسجد کے آس پاس رمضان المبارک کے موقع پر خاص دکانیں لگ چکی ہیں. یہ دوکانیں دو برس بعد لگی ہیں، ان دکانوں میں افطار اور سحر سے متعلق تمام ضروری اشیاء مل جائیں گی۔ کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ مسواک، تسبیح، ٹوپی، عطر اور ضروری کتابیں بھی یہاں موجود ہیں۔ رمضان المبارک کے پہلے روز یہاں خریداروں کا ہجوم امڈ پڑا، لوگ دو برس بعد واپس لوٹی اس رونق کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے. سب نے خدا کا شکر ادا کیا کہ اس نے کورونا جیسی وبا سے نجات دلائی اور انہیں رمضان کے پاک ماہ کو پہلے کی طرح منانے کا موقع عطا فرمایا. روزہ داروں کے ساتھ دکاندار بھی کافی خوش نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.