ETV Bharat / city

مراد آباد میں بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج - farmers protest in india

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں امبیڈکر پارک سے ضلع کلکٹر آفس تک بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے احتجاج کیا اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کے خلاف جو بل حکومت نے پارلیمنٹ میں منظور کیا ہے، اس بل کو واپس لیا جائے۔

moradabad
moradabad
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 5:46 AM IST

کسان یونین کے کارکنان نے کہا کہ 'اس بل کے ذریعہ حکومت کسانوں کی زمین سرمایہ داروں کے پاس رہن رکھ کر ان کو اپنا غلام بنانا چاہتی ہے۔'

بھارتیہ کسان یونین کے سینئر رہنما تیج پال سنگھ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کو ڈاکٹر سوامی ناتھن رپورٹ کو عملی جامہ پہنانا چاہیے تھا لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا بلکہ کسانوں کے خلاف بل لاکر ان پر اپنے قانون لانا چاہتی ہے، اس بل کو کسانوں کے خلاف پاس کئے جانے سے ملک بھر میں چل رہی اناج منڈیاں اور ایس ایم پی ریٹ ختم ہو جائیں گے۔'

مراد آباد میں بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

انہوں کہا کہ 'کھیتوں پر کسان، ملک کی سرحدوں پر جوان۔۔۔ تبھی تو یہ نعرہ 'جے جوان جے کسان' دیا گیا۔ کسان بچے گا تو ملک چلے گا، یہ جمہوریت کا قتل ہے۔'

کاشتکاروں نے کہا کہ 'یوگ گرو بابا رام دیو کے پروڈکٹ میکسیمم ریٹز پر بیچے جا رہے ہیں اور کسانوں کے ہاتھوں سے اگایا ہوا اناج جیسے گیہوں، چاول، چنا دال اور تمام چیزیں حکومت اپنی من مانی کے چلتے کم سے کم داموں پر خرید رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.