ETV Bharat / city

Priyanka Gandhi: یوگی سے خواتین کو انصاف کی امید نہیں: پرینکا - پرینکا گاندھی واڈرہ

مغربی اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں گذشتہ سال پیش آئے عصمت دری کے واقعات کی یاد دلاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرہ نے منگل کو کہا کہ خاتون مخالف سوچ رکھنے والے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے میعاد کار میں خواتین کو انصاف کی امید نہیں کرنی چاہئے۔

Priyanka Gandhi: یوگی سے خواتین کو انصاف کی امید نہیں: پرینکا

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 10:58 PM IST

پرینکا گاندھی واڈرہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ آج سے ایک سال پہلے ہاتھرس میں عصمت دری کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا اور اترپردیش حکومت نے متاثرہ کنبے کو انصاف و سیکورٹی دینے کے بجائے دھمکیاں دی تھیں اور ان سے بیٹی کے احترام میں آخری رسوم کی ادائیگی کا حق بھی چھین لیا تھا۔

انہوں نے کہا’حکومت کے افسران و بی جے پی کے لیڈروں نے بیان دے کر’عصمت دری‘نہ ہونے جیسی باتیں کہی تھیں وہ پوری سرکاری مشنری کی توانائی متاثرہ کی کردار کشی کرنے میں خرچ کی گئی تھی۔ خواتین کے خلاف جرائم پر اتنا خراب رخ رکھنے والی حکومت کے سربراہ سے آب حساسیت کی توقع رکھ بھی کیسے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مظالم کو شہ دینے والوں کو خواتین شکست دیں گی: پرینکا

یوپی کے انچارج نے کہا’ ویسے بھی یوپی کے وزیر اعلی خواتین مخالف سوچ کے حامل ہیں۔ وہ کہہ چکے ہیں کہ خواتین کو آزاد نہیں ہونا چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ یوپی کی سیاست میں حاشیہ پر کھڑی کانگریس کو نئی زندگی دینے کی بھرپور کوشش کررہی محترمہ واڈرہ یوگی حکومت کے کام کاج پر سوشل میڈیا کے ذریعہ حملہ کرتی رہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.