ضلع بجنور کے جیل میں سلے جا رہے ان ماسک کی کئی خاصیت بھی ہے۔ بہتر مٹیریئل کے ساتھ اس کو الگ طریقے سے ڈزائن بھی کیا گیا ہے تاکہ یہ ماسک منہ اور ناک کو مکمل طور پر بند رکھے۔
اس کے علاوہ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس ماسک کو تیار کرنے میں 3 سے 4 روپیے کی لاگت آئی ہے۔ اسی کے مطابق اس کی قیمت طے کی جائیگی۔ اس اقدام کے ذریعہ جیل انتظامیہ نے بہترین مثال بھی پیش کی ہے۔
دراصل ضلع جیل میں شروع سے ہی سلائی یونٹ قائم تھی۔ لہاذہ جیل انتظامیہ نے قیدیوں کو ماسک سلائی میں لگا دیا۔ جیل کی سلائی یونٹ میں 8 مشینیں ہیں۔ فی الحال ابھی 5 مشینوں پر ہی کام ہو رہا ہے۔ اس سے روزانہ تقریبا 250 ماسک تیار ہو رہے ہیں۔ آگے تین اور مشینوں کو بھی چالو کیا جائے گا، جس سے روزانہ 400 کے قریب ماسک تیار ہونے کے امکان ہیں۔ جیل انتظامیہ کی اس پہل کی مزید ستائیش ہو رہی ہے۔