ریاست اتر پردیش کے ضلع اوریا کے سہائل علاقے میں نشے میں مست گرام پردھان اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور گالی دینے کی مخالفت کرنے پر ایک گھر میں گھس کر مارپیٹ کی جس میں ایک بچی سمیت 5لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ کڈری پوروا شیوراج سنگھ کا الزام ہے کہ اتوار کی دیر رات وہ اپنے کنبے کے ساتھ گھر پر بیٹھے تھے کہ تبھی شراب کے نشے میں گاؤں کے پردھان شیلیندر یادو، ان کے قریبی گجیندر سنگھ، لائک سنگھ، یوگیند سنگھ، بھومی سنگھ آئے اور ماں بہن کی گالیاں دینے لگے، جب اس نے مخالفت کی تو مارپیٹ کرنے لگے۔
انہوں نے بتایا کہ شیوراج کو بچانے آئے شیوم، شیو، خوشبو اور برج نند کی بھی لاٹھی ڈنڈوں سے جم کر پٹائی کی گئی جس میں سبھی پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ’’دبنگوں کی دبنگائی یہی نہیں رکی بلکہ انہوں نے بعد میں جم کر پتھراؤ بھی کیا۔‘‘
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحریری شکایت ملنے کے بعد معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سہار میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔