ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے رہنے والے جعلی نوٹوں کے دو اسمگلرز کو ایک مخبر کی اطلاع پر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
اسمگلرز کے پاس سے پولیس کو 14ہزار روپے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔جعلی نوٹوں میں 200 سو اور 100 روپے کے زیادہ نوٹ ہیں- پکڑے گئے ملزموں کے پاس سے دو غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں پولیس معاملے کی تفتیش میں لگی ہے۔