ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ تھانہ کنڈہ کی پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 106 مظاہرین کے خلاف کیس درج کرکے 28 ملزمان کو جیل بھیجا۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش دیویدی نے بتایا کہ بھارت بند کے انتباہ پر کنڈہ قصبہ میں شہریت ترمیمی قانون و قومی شہریت رجسٹر کے خلاف سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے پریاگ راج لکھنوُ شاہراہ کو جام کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: پلاسٹک کے خاتمہ کےلیے پٹسن کے استعمال کی اہمیت
جہاں پولیس نے طاقت کا استعمال کر راستہ خالی کرایا تھا ۔وہیں پولیس نے ایس آئی رادھے شیام کی شکایت پر 56 کے نامزد و 50 نامعلوم کے خلاف کیس درج کر کے گرفتار 28 ملزمان کو جیل بھیجا ۔بقیہ مظاہرین کی شناخت کر گرفتاری کی کوشش جاری ہے ۔