ETV Bharat / city

رامپور میں کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی - رامپور میں کورونا کرفیو

ضلع رامپور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بغیر ماسک کے گھوم رہے لوگوں سے تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار 5 سو روپئے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ہے جبکہ 395 گاڑیوں کا چالان بھی کاٹا گیا اور ان سے بھی 87 ہزار 400 روپئے جرمانہ وصولا گیا۔

police action against corona curfew violators in rampur
رامپور میں کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی
author img

By

Published : May 19, 2021, 2:21 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں رامپور کی پولیس نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے پر سخت کاروائی کی ہے۔

رامپور میں کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی

ضلع میں بغیر ماسک کے گھوم رہے لوگوں سے تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار 5 سو روپئے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ہے جبکہ بلا ضرورت باہر نکلنے والی 19 گاڑیوں کو سیز بھی کیا گیا۔

اسی کے ساتھ ہی 395 گاڑیوں کا چالان بھی کاٹا گیا اور 87 ہزار 400 روپئے کی جرمانہ رقم وصول کی گئی۔ جبکہ 129 لوگوں کے خلاف دفعہ 151 سی آر پی سی کے تحت گرفتار بھی کیا گیا۔

کووڈ کرفیو میں ضروری سہولیات اور ناگزیر حالات کو چھوڑکر کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ ساتھ ہی اگر کوئی شخص بغیر ماسک کے باہر نکلتا ہے تو اس سے ایک ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے، وہیں دوسری مرتبہ بغیر ماسک کے نظر آنے پر اس سے 10 ہزار روپئے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی ایسی سخت کاروائی کی جاتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.