ETV Bharat / city

بارہ بنکی: پیس پارٹی کے ضلع صدر سماجوادی پارٹی میں شامل

دوشنبے کو پیس پارٹی کے فاؤنڈر ممبر رہے مسعود ریاض ایڈووکیٹ نے پرانی پارٹی کا دامن چھوڑ کر سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی۔

Samjwadi Party
سماجوادی پارٹی
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 10:00 PM IST

ریاست اتر پردیش میں جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں۔ ویسے ویسے پارٹی رہنماؤں کا ایک دوسرے کی پارٹیوں میں آنے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسی ترتیب میں دوشنبے کو پیس پارٹی کے ضلع فاؤنڈر ممبر رہے مسعود ریاض ایڈووکیٹ نے پرانی پارٹی کا دامن چھوڑ کر سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی۔ ان کی پارٹی چھوڑنے کی وجہ سامنے نہیں آ پائی ہے۔

Samjwadi Party
سماجوادی پارٹی
دوشنبے کو مسعود ریاض بارہ بنکی شہر کے سیول لائین واقع سابق ریاستی وزیر اروند سنگھ گوپ کی رہائش گاہ پہنچے اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور پارٹی کی تمام پالیسیوں میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے رکنیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کسان تنظیموں اور حکومت کے درمیان بات چیت جاری

واضح ہو کہ مسعود ریاض گزشتہ 11 برسوں سے پیس پارٹی کے ضلع صدر تھے۔ ان کے سماجوادی پارٹی میں آنے پر پارٹی کے تمام عہدےداران نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ مسعود ریاض کے آنے سے پارٹی کو قوت حاصل ہوگی۔ وہیں مسعود ریاض نے اعتماد دلایا کہ وہ پارٹی کی پالیسی کے مطابق اسے مضبوط کرنے کے لئے مکمل کوشش کریں گے اور 2022 کے اسمبلی انتخابات میں قومی صدر اکھلیش یادو کو وزیراعلیٰ بنوانے میں مدد کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.