ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے وارڈ نمبر چھ ( 6 )کی گلی پیر زادگان میں تقریباً 25 روز سے سڑک کی تعمیر کا کام نامکمل ہونے کی وجہ سے راہگیروں اور مقامی لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے میونسپلٹی اور افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا۔
کچھ ایسا ہی معاملہ آج کل رامپور کے پیلا تالاب واقع گلی پیر زادگان میں دیکھنے میں آرہا ہے۔ میونسپلٹی کے وارڈ چھ کے تحت آنے والی اس گلی کی سڑک گزشتہ تقریباً 25 روز سے کھدی ہوئی ہے۔ بتایا گیا تھا کہ یہاں نئی ٹائیلس بچھائی جائیں گی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نئی ٹائیلس تو نہیں بچھیں بلکہ عوام کے لیے یہ سڑک پریشانیوں کا سبب بن گئی ہے۔ ٹوٹا پھوٹا روڈ ہونے کی وجہ سے آئے دن حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ کئی لوگوں کو اب تک چوٹیں لگ چکی ہیں۔
25 روز گزر جانے کے باوجود بھی جب ابھی تک کام نہیں ہوا تو مقامی لوگوں کا آج غصہ پھوٹا اور انہوں نے گلی پیرزادگان میں جمع ہوکر میونسپلٹی اور ضلع کے افسران کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
مزید پڑھیں: رامپور: دسویں جماعت کی طالبات مجاہد آزادی اشفاق اللہ خان سے ناواقف
احتجاج کے دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ اس سڑک کی تعمیر مکمل کرانے کے لئے متعلقہ محکمہ کو درخواستیں دے چکے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ کے شکایتی پورٹل پر بھی اپنی شکایت کا اندراج کراچکے ہیں لیکن کہیں سے ان کو کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کے پاس جب وہ شکایت لیکر جاتے ہیں تو وہاں صرف یقین دہانی کرادی جاتی ہے لیکن سڑک کا کام کسی طرح مکمل نہیں ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیگڑھ کا نام ہری گڑھ کبھی نہیں رہا: پروفیسر عرفان حبیب
Taliban fighters patrol: طالبان فائٹرس کابل کی سڑکوں پر تعینات