ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے معروف شاعر حسن کاظمی نے بتایا کہ کوویڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے عوام کو روزگار کے علاوہ متعدد مشکلات درپیش تھے، ان حالات سے ابھرے بھی نہیں تھے کہ لکھنؤ میں موسمی بخار اور ڈینگوں کے معاملات میں اچانک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ عوام کے پاس ڈاکٹروں سے علاج کرنے کے لیے بھی رقم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
لکھنؤ: دو فریقوں میں تصادم، گولی لگنے سے ایک کی موت
انہوں نے کہا کہ بیشتر تنظیموں کی جانب سے راشن و دیگر اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی جارہی ہے۔ وہیں کچھ تنظیموں کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کے ذریعہ عوام کی خدمت کی جارہی ہے۔ ایسے میں ہم لوگوں نے سوچا کہ ہفتے میں ایک روز لکھنؤ کے متعدد علاقوں میں ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جائے جس میں عوام کو نہ صرف جانچ کی سہولت فراہم کی جائے بلکہ دوائیں بھی مفت دیئے جائیں۔ اسی منصوبے کے تحت آج لکھنؤ کے گھنٹہ گھر علاقے میں بلاتفریق مذہب و ملت عوام کی میڈیکل جانچ کی گئی اور دوائیں تقسیم کی گئیں۔