ETV Bharat / city

Madrassas With Modern Education: مدارس کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ہمارا مقصد - مودی یوگی کی اسکیمات کی وجہ سے مسلم طبقہ بی جے پی سے جڑ رہا ہے

مدارس کے نئے تعلیمی سیشن کو لیکر یوپی عربی فارسی مدرسہ بورڈ کمر بستہ ہو گیا ہے۔ اس کے پیش نظربورڈ کے ارکان ضلع ضلع جاکر مدارس کے ٹیچرس اور منتظمین سے گفتگو کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں تمام مسائل کے تئیں بیدار بھی کررہے ہیں۔ بارہ بنکی ضلع میں مدرسہ بورڈ کے رکن قمرعلی نے دورہ کیا۔ Madrassas With Modern Education

مدارس کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ہمارا مقصد:قمرعلی

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 7:18 PM IST

مدرسہ بورڈ کے رکن قمر علی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کارکنان 7 دن 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے بجٹ میں ہر برس تقریباً 20 فیصدی کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ ہم ضلع ضلع دورہ کر رہے ہیں۔ مدارس ٹیچرس سے گفتگو کر رہے ہیں اور انہیں مدارس کے طلباء کو بہتر تعلیم دینے کے لئے بیدار کر رہے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ ہم جدید تعلیم فراہم کرانا چاہتے ہیں مدارس میں دعا پڑھنے کے ساتھ قومی ترانہ بھی پڑھا جائے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ قومی ترانہ لازمی کرنا کیوں اور کتنا ضروری ہے تب قمر علی واضح جواب دینے سے قاصر تھے۔ گفتگو کے دوران قمر علی مدارس کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی بتانے سے زیادہ وہ مودی یوگی کے قصیدے ہی پڑھتے رہے۔

مدارس کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ہمارا مقصد:قمرعلی

انہوں نے کہا کہ مودی یوگی کی اسکیمات کی وجہ سے مسلم طبقہ بی جے پی سے جڑ رہا ہے۔ان کے دعووں کے درمیان جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ بی جے پی حکومت آنے سے کہیں نہ کہیں مسلمانوں کے ایک بڑے طبقے میں خوف کی صورت حال ہے، انہوں نے اس سے انکار کیا اور کہا کہ خوف جرائم پیشہ افراد میں ہے،جو قوم کو ڈراتے تھے اور دنگا کراتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.