ETV Bharat / city

بارہ بنکی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک - برنواں گاؤں کے مرغی فارمس

ضلع بارہ بنکی میں حیدرگڑھ کوتوالی حلقہ کے برنواں گاؤں کے مرغی فارمس پر امت سنگھ اور کلدیپ سنگھ کے درمیان بحث و مباحثہ کے بعد دلیپ شکلا نے امت سنگھ اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی، جس کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

One person killed in Bara Banki firing
بارہ بنکی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 4:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں حیدرگڑھ کوتوالی حلقہ کے برنواں گاؤں میں قدیم دشمنی کی وجہ سے دو گروپ میں تنازعہ ہوگیا، تنازعہ نے اس وقت شدت اختیار کرلی جب تصادم کے دوران ہی فائرنگ کردی گئی۔

فائرنگ کی وجہ سے دو شخص شدید طور سے زخمی ہوگئے جس میں سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئ اور دوسرا شخص زیر علاج ہے۔

ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی

اس معاملہ میں پولیس نے پانچ افراد کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرکے تحقیق شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حیدرگڑھ کوتوالی حلقہ کے برنواں گاؤں کے امت سنگھ اور دلیپ شکلا کے درمیان زیر تعمیر پورانچل ایکسپریس وے میں کام کو لیکر لمبے وقفے سے تنازعہ چل رہا تھا.

امت سنگھ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ گاؤں کے باہر واقع مرغی فارمس پر گیا جہاں دلیپ شکلا پہلے سے ہی موجود تھا، اسی وقت دونوں کے درمیان بحث و مباحثہ ہونے کے بعد دلیپ شکلا نے اپنے ریوالور سے امت سنگھ اور اس کے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی.

گاؤں والوں نے اس واردات کی اطلاع امت سنگھ کے کنبے کو دی اور جب امت سنگھ کے کنبے جائے واردات پر پہنچے تو امت کی موت ہو چکی تھی. جبکہ اس کا دوسرا ساتھی کلدیپ تیواری کا ہسپتال میں علاج جاری ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.