ETV Bharat / city

لکھیم پور معاملہ کے بعد نوئیڈا پولیس الرٹ، گاڑیوں کی چیکنگ مہم جاری - نوئیڈا پولیس گاڑیوں کی چیکنگ مہم جاری

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں اتوار کو ہونے والی ہلاکتوں کے بعد تمام ریاستی سرحدوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ نوئیڈا کے سرحدی ضلع ہونے کی وجہ سے گوتم بدھ نگر کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اس ہنگامہ کے بعد بڑے پیمانے پر نوئیڈا پولیس نے تمام سرحدوں اور ٹول پلازوں پر فوری چیکنگ مہم شروع کر دی ہے۔

لکھیم پور معاملہ کے بعد نوئیڈا پولیس الرٹ

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 2:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں لکھیم پور تشدد معاملے کے بعد جیور ٹول پلازہ پر ایک خصوصی چیکنگ مہم شروع کی گئی ہے اور گاڑیوں کی جانچ کے بعد ہی ریاست میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں اتوار کو ہونے والی ہلاکتوں کے بعد تمام ریاستی سرحدوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ نوئیڈا کے سرحدی ضلع ہونے کی وجہ سے گوتم بدھ نگر کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اس ہنگامہ کے بعد بڑے پیمانے پر نوئیڈا پولیس نے تمام سرحدوں اور ٹول پلازوں پر فوری چیکنگ مہم شروع کر دی ہے۔

پولیس کا ماننا ہے کہ لکھیم پور معاملہ کے بعد لوگ بڑی تعداد میں لکھیم پور کھیری جانے کی کوشش کریں گے اور ایسے میں نوئیڈا کا کردار بہت اہم ہوجاتا ہے۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی قیادت میں گراؤنڈ زیرو پر چیکنگ ایکشن لیا جا رہا ہے۔ آج صبح جیور ٹول پلازہ پر پولیس نے ایک خصوصی چیکنگ مہم شروع کی ہے۔ اس میں ٹول پلازہ کے اہلکاروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ مکمل طور پر مطمئن ہونے کے بعد ہی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

کمشنر آلوک سنگھ نے کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو ریاستی سرحد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے حکم پر پورے ضلع میں چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:لکھیم پور کھیری: کسانوں اور بی جے پی کارکنان میں جھڑپ، 8 ہلاک

کمشنر آف پولیس کے احکامات پر تھانہ فیز 3 کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے اپنے علاقے میں خصوصی آپریشن بھی کیا۔ اس دوران مکمل تفتیش کی گئی۔ پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد روڈ پر تعینات ہے۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے کہا گوتم بدھ نگر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.