ETV Bharat / city

نوئیڈا: کانگریس نے جاوید خان اور رضوان چودھری کو ریاستی سطح کی ذمہ داری سونپی

جاوید خان کا شمارنوئیڈا کے متحرک رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ نوئیڈا میں انہوں نے اپنی ذاتی کوششوں سے کانگریس کو کافی مستحکم اور مضبوط کیا۔ جبکہ رضوان چودھری طویل عرصے تک کانگریس کے مہانگر جنرل سیکریٹری رہے ہیں۔

نوئیڈا: کانگریس نے جاوید خان اور رضوان چودھری کو ریاستی سطح کی ذمہ داری سونپی
نوئیڈا: کانگریس نے جاوید خان اور رضوان چودھری کو ریاستی سطح کی ذمہ داری سونپی
author img

By

Published : Oct 30, 2021, 10:58 PM IST

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن دنیش اوانہ کے سیکٹر 93 کے دفتر پر سابق سٹی صدر کانگریس کمیٹی نوئیڈا شہاب الدین کی قیادت میں جاوید خان اور رضوان چودھری کو غیر منظم سیکٹر کانگریس ورکرز کا ریاستی جنرل سکریٹری اور سکریٹری مقرر کیا گیا۔

دونوں رہنماوں کا ایک شاندار تقریب میں استقبال کیا گیا۔ کانگریس کے رہنما اروند سنگھ اور مغربی اتر پردیش کے صدر حاجی محمد اطہر نے نوئیڈا کے ابھرتے ہوئے نوجوان رہنما جاوید خان کو ریاستی جنرل سیکریٹری اور نوئیڈا کانگریس کے رضوان چودھری کو ریاستی سکریٹری کی ذمہ داری سونپی۔

یہ بھی پڑھیں:جینت چودھری نے اعظم خاں کے خلاف کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا

جاوید خان کا نوئیڈا کے نوجوان اور متحرک رہنماؤں میں شمار ہوتا ہے۔نوئیڈا میں انہوں نے اپنی ذاتی کوششوں سے کانگریس کو کافی مستحکم اور مضبوط کیا۔جبکہ رضوان چودھری طویل عرصے تک کانگریس کے مہانگر جنرل سیکریٹری رہے ہیں۔ خاموش طبیعت کے مالک رضوان چودھری کانگریس کے قدآور اور سینئر رہنما ہیں۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کانگریس کو نوئیڈا میں مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.