ETV Bharat / city

رامپور میں 'نو اسکول نو فیس' مہم

'نو اسکول نو فیس' مہم کے کنوینر فیصل خاں لالا نے فیس جمع نہیں کرنے پر نام کاٹنے کی دھمکی دینے والے اسکولوں پر کاروائی کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو یاد داشت دیا۔

رامپور میں 'نو اسکول نو فیس' مہم
رامپور میں 'نو اسکول نو فیس' مہم
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 3:44 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں جاری 'نو اسکول نو فیس' مہم کے دوران ضلع انتظامیہ کو سرپرستوں کی جانب سے فیس معافی کی درخواست سوپنی گئی اس دوران ہزاروں سرپستوں نے ضلع مجسٹریٹ کو فیس معافی کی درخواست سونپی۔

تعلیم و تربیت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جاری 'نو اسکول نو فیس' مہم کے دوران مہم کے کنوینر فیصل خاں لالا نے ایک وفد کے ساتھ کلیکٹریٹ پہنچ کر سرپرستوں کی جانب سے فیس معافی کی درخواستوں کو آنجنئے کمار سنگھ کو سونپا۔

اس دوران فیصل لالا نے فیس جمع نہیں کرنے پر نام کاٹنے کی دھمکی دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرانے کے لیے ڈی ایم سے شکایت کی اور کہا کہ بچوں کے سرپرست (جن چار ماہ کے دوران اسکولوں میں لاک ڈاؤن وجہ سے کسی طرح کی سرگرمی نہیں رہی ان مہینوں کی ) فیس معافی کی درخواست کررہے ہیں۔

لیکن اسکول انتظامیہ بجائے فیس معاف کرنے کے فیس جمع نہیں کرنے پر نام کاٹنے کی دھمکی دے رہے ہیں، فیصل لالا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سرپرستوں کی جانب 'نو اسکول نو فیس' مہم چلائی جا رہی ہے۔

فیصل لالا نے میڈیا سے بتایا کہ 'پہلے سرپرستوں نے اسکول جاکر فیس معافی کی درخواستیں دی، لیکن اسکول انتظامیہ نے درخواست لینے سے انکار کردیا، اس کے بعد بذریعہ ڈاک ہزاروں درخواستیں اسکولوں کو ارسال کی گئیں لیکن اسے بھی اسکول انتظامیہ کی جانب سے واپس کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی جانب سے ایس ایم ایس اور فون کال کرکے مسلسل فیس جمع کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ساتھ ہی فیس جمع نہ کرنے پر نام کاٹنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.