ETV Bharat / city

بنارس میں نو کرونا کیسز کی تصدیق - بنارس کے کئی علاقے ہاٹ اسپاٹ

بھارتی ریاست اتر پردیش کے بنارس ضلع میں پچھلے دو دن میں 9 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

بنارس میں نو کرونا کیسز کی تصدیق
بنارس میں نو کرونا کیسز کی تصدیق
author img

By

Published : May 6, 2020, 4:30 PM IST

گزشتہ روز دو کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ آج (بدھ کے روز) سات مزید افراد کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے۔

اس طرح اب ضلع میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 75 ہوگئی ہے۔ اس کی تصدیق چیف میڈیکل آفیسر نے کی ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق جیت پورہ میں 6 ، للا پورہ میں 1 اور مدن پورہ میں 2 افراد کی کورونا مثبت رپورٹ آئی ہے یہ سبھی علاقے ہاٹ اسپاٹ زونز ہیں۔

مزید افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور سیمپل لے کر جانچ کے لیے بھیجا جا رہا ہے.وارانسی میں کل 22 ہاٹ سپاٹ علاقے ہیں اب تک مجموعی طور پر 13 افراد کورونا سے شفاء یاب ہوئے ہیں،جبکہ ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

بنارس وزیراعظم نریندر مودی کا حلقہ ہے جہاں سے وہ رکن پارلیمان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.