ETV Bharat / city

پیلی بھیت کے تین نوجوانوں پر نیپال پولیس نے کی فائرنگ، ایک ہلاک

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہند- نیپال سرحد پر تعینات ایس ایس بی کی ٹیم سمیت پیلی بھیت پولیس متحرک ہو گئی اور ہند نیپال سرحد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

nepal police
nepal police
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 7:08 AM IST

اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت جنپد کے تین نوجوانوں پر نیپال پولیس نے فائرنگ کر دی جس میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔

جانکاری کے مطابق انڈو نیپال سرحد کے قریب واقع پیلی بھیت کے تین نوجوان سرحد پار کر نیپال کا دورہ کرنے گئے تھے۔ اس دوران نیپال پولیس کے ساتھ بھارتیہ شہریوں سے کسی بات پر بحث ہوگئی۔ اس پر نیپال پولیس نے بھارتی شہریوں پر فائرنگ کردی۔

اس واقعے میں ایک بھارتی نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ہلاک شخص کی لاش نیپال میں ہی ایک اسپتال میں رکھی گئی ہے۔ جبکہ ایک نوجوان کسی طرح اپنی جان بچانے کے بعد بھارتیہ سرحد میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس کے علاوہ تیسرے شخص کے متعلق کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہند نیپال سرحد پر تعینات ایس ایس بی کی ٹیم سمیت پیلی بھیت پولیس متحرک ہو گئی اور ہند نیپال سرحد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ جئے پرکاش یادو نے بتایا کہ تین نوجوان نیپال گئے تھے۔ جہاں پر ان کی نیپال پولیس سے بحث ہو گئی، جس کے بعد ان پر نیپال پولیس نے فائرنگ کر دی، اس دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے، جبکہ ایک دوسرا نوجوان وہاں سے فرار ہو کر بھارت کی سرحد میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے لیکن تیسرے نوجوان کی کسی طرح کی کوئی جانکاری نہیں مل پارہی ہے۔ فی الحال سرحد پر پولیس فورس تعینات ہے اور سرحد پر امن قائم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.