ETV Bharat / city

'نارکو ٹیسٹ' متاثرہ خاندان کے ساتھ ناانصافی ہوگی' - نارکو ٹیسٹ

'یو پی حکومت میں جرائم پیشہ لوگوں کے حوصلے بلند ہیں، ہاتھرس میں جو ہوا، وہ افسوسناک ہے لیکن اس سے زیادہ افسوسناک سرکار کا رویہ ہے، زندہ رہتے متاثرہ کو انصاف نہیں ملا اور اب ان کے اہل خانہ کا 'نارکو ٹیسٹ' کروا کر ناانصافی کی جا رہی ہے'۔

'نارکو ٹیسٹ' متاثرہ خاندان کے ساتھ ناانصافی ہوگی'

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 10:04 PM IST

اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے چیئرمین شاہنواز عالم (اقلیتی) نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ "ہاتھرس میں جو ہوا، وہ افسوسناک ہے لیکن اس سے زیادہ افسوسناک سرکار کا رویہ ہے۔"

انہوں نے کہا کہ جب متاثرہ زیر علاج تھی، تب ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی، یہاں تک کہ مجرموں کو بچانے کے لئے آخری رسومات بھی بغیر اہل خانہ کی اجازت رات میں کر دیا گیا تھا، ہندو مذہب میں غروب آفتاب کے بعد آخری رسومات ادا نہیں کی جا سکتی ہے لیکن پولیس نے ثبوت مٹانے کے لئے ایسا کیا'۔

شاہنواز عالم نے کہا کہ 'افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ یو پی حکومت کی جانب سے متاثرہ اہل خانہ کا 'نارکو ٹیسٹ' کیا جائے گا'، ہونا تو یہ چاہیے کہ وزیر اعلی اہل خانہ سے ملاقات کرتے اور انہیں انصاف کا بھروسہ دیتے، ساتھ ہی صوبے کی عوام کو بھی پیغام دیتے کہ مستقبل میں ایسی واردات نہیں ہوگی'۔

خیال رہے کہ کانگریس پارٹی ہاتھرس سانحہ پر لگاتار یوگی حکومت پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ دارالحکومت لکھنؤ کے کئی علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت متاثرہ کے ساتھ انصاف کرے اور گناہ گاروں کو سخت سے سخت سزا دیں تاکہ مستقبل میں پھر سے کسی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.