ETV Bharat / city

مظفر پور شیلٹر ہوم: متاثرہ لڑکیوں کے سلسلے میں جمعرات کو حکم جاری ہو گا - ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز

سپریم کورٹ مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملے میں متاثرہ بچیوں کو ان کے گھر بھیجنے کے لیے جمعرات کو حکم سنائے گا۔

سپریم کورٹ
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 7:07 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:23 AM IST

جسٹس این وی رامن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ متاثرہ لڑکیوں کو ان کے والدین کے حوالے کرنے کا حکم سنائے گی۔
ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے ذریعہ مہر بند لفافوں میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کی گئی ۔
انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کچھ لڑکیوں کے گھروں کا پتہ چلا ہے اور ان کے والدین انہیں واپس لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ ایک معاملے میں لڑکی نے اپنے گھر کا پتہ بتایا ہے لیکن کنبہ کے افراد اس پتے پر نہیں ملے ہیں لڑکی نے گھر کا لوکیشن بتایا ہے۔
بنچ نے کہا کہ وہ جمعرات کو اس سلسلے میں حکم جاری کرے گی۔
اس سے قبل 18 جولائی کو بینچ نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے فیلڈ ایکشن پروجیکٹ کوشش کو شیلٹر ہوم میں متاثرہ لڑکیوں سے بات چیت کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ ان کی بادآباکاری کی جاسکے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 6:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.