مظفرنگر میں محلہ لدھاوالا کے جواہر پرائمری پاٹھ شالا میں سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا گیا جس کا افتتاح تنظیم کے نائب صدر ذالفقار انصاری و نائب جنرل سکریٹری ارشد ہاشمی اور دیگر معززین نے مشترکہ طور پر کیا۔
ویکسینیشن کیمپ میں خواتین اور ضعیفوں کی خاصی تعداد دیکھی گئی۔ کیمپ سے متعلق مقامی لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس موقع پر ایک مقامی شخص محمد یوسف نے بتایا کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ہر کسی کو ٹیکہ لگانا ضروری ہے۔
![مظفرنگر: سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mn-01-coronavaccinationcamporganisedthroughmuzaffarnagarsankalpsamajutthansamiti-upur10009_12082021222255_1208f_1628787175_555.jpg)
یہ بھی پڑھیں:
مظفرنگر: کووڈ ویکسین کیمپ کا انعقاد
تنظیم کے نائب صدر ذوالفقار انصاری نے کہا کہ مسلم علاقوں میں کورونا ٹیکے کاری سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ مہم کے دوران ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دیا جارہا ہے اور لوگوں کو ٹیکا لگوانے کےلیے راغب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے بڑے پیمانہ پر عوام میں راشن کی تقسیم کی گئی اور کئی فلاحی کام کئے گئے۔