ETV Bharat / city

UP Election 2022: مسلم ووٹرز بی ایس پی امیدوراوں کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں، ستیش چندر مشرا - اترپردیش اسمبلی انتخابات

بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے سینئر رہنما ستیش چندر مشرا نے بی ایس پی کو بی جے پی کی بی ٹیم بتانے والوں پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے الزامات لگانے والے اوندھے منہ گر چکے ہیں- کیونکہ مسلمان جان چکے ہیں کہ کون اے ٹیم ہے اور کون بی ٹیم؟ اس لئے وہ بی ایس پی کی حمایت میں کھل کر ووٹ کر رہے ہیں۔ BSP, SP are B and C team of Each Other: Satish Chandra Mishra

ستیش چندر مشرا
ستیش چندر مشرا
author img

By

Published : Feb 23, 2022, 10:48 AM IST

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے حیدرگڑھ اسمبلی سیٹ سے بی ایس پی کے امیدوار شری چند راوت کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما ستیش چندر مشرا نے کہا کہ مسلمان بی ایس پی امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ BSP, SP are B and C team of Each Other: Satish Chandra Mishra

انہوں نے بی ایس پی کو بی ٹیم بتانے والوں پر شدید نکتہ چینی کی- انہوں نے کہا اس قسم کے الزامات لگانے والے اوندھے منہ گر چکے ہیں- کیونکہ مسلمان جان چکے ہیں کہ کون اے اے ٹیم ہے اور کون بی ٹیم ہے۔ اس لیے وہ بی ایس پی کی حمایت میں کھل کر ووٹ کر رہے ہیں۔

ستیش چندر مشرا

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں ستیش مشرا نے کہا کہ اب یہ حقیقت سب کے سامنے ہے۔ کون کسی کی اے ٹیم ہے اور کون کس کی بی ٹیم کے طورپر کام کرہی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ چند ایم قبل ہی موہن بھاگوت اور ملائم سنگھ یادو کی تصویر منظر عام پر آئی تھی۔ انہوں نےکہا کہ 2003 میں ملائم سنگھ یادو کی حکومت کس نے بنوائی؟ کس نے لوک سبھا میں مودی کو دعائیں دیں؟یہ سب کو معلوم ہے۔

مزید پڑھیں:

Up Election 2022: بی ایس پی کا مقصد دلت مسلم کے اتحاد سے حکومت تشکیل دینا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہیں ان انتخابات میں تمام طبقات کی حمایت حاصل ہے۔ مسلم ووٹرز نے بھی بی ایس پی امیدوراوں کے حق میں حق رائے دہی کا استعمال کیا، جس کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم پانچویں دفعہ حکومت تشکیل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.