مسٹر سنگھ کو کوشامبی کے یشودا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر یہاں لایا گیا اس دوران ان کے ساتھ سابق رکن پارلیمان دھرمیندر یادو موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران یادو کی طبیعت بار بار خراب ہونے سے انہیں کئی بار ہستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پہلے انہیں لکھنؤ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اس کے بعد شوگر میں اضافہ ہونے پر گروگرام کے میدانتا میڈی سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سنیچر کو طبیعت پھر بگڑنے پر انہیں آج صبح کوشامبی کے ایک ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔
یشودا ہسپتال میں خصوصی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ ریکھ میں لگی ہے۔ یادو کا طبی معائنہ کررہے ڈاکٹروں نے بتایا کہ شوگر کم ہونے پر ان کو ہسپتال سے چھٹی کردی جائے گی۔