ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے یہاں سے ایک ایسے شاطر کو گرفتار کیا ہے، جو پولیس کی نیلام جیپ سے مارفین کی اسمگلنگ کرتے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے وہ جیپ اور 300 گرام مارفین برآمد کی ہے۔ یہ لوگ زیدپور تھانہ حلقے سے مارفین خرید کر بارہ بنکی اور قرب و جوار کے اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔
ایڈشنل ایس پی اودھیش سنگھ نے بتایا کہ پولیس کو لمبے وقفے سے اطلاع مل رہی تھی کہ پولیس کی جیپ کی آڑ میں مارفین کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے۔ مخبر کی اطلاع پر بدھ کو مسولی تھانہ حلقے کے سرسنڈہ واقع ریلوے کراسنگ سے بھٹ پوروا گاؤں کے دیش راج اور کندھئی پور گاؤں کے پنٹو کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت رقم تقسیم کی گئی
ان کے پاس سے (UP32BG2237) نمبر کی جپ، جو لکھنؤ پولیس سے نلام ہوئی ہے، اسے اور 300 گرام مارفین برآمد کی ہے۔ جبکہ جیپ کا ڈرائیور بھٹو فرار ہو گیا ہے۔ دیش راج عجب ہولیا رکھنے والا شخص ہے، جو اپنے کردار سے پولیس کو دھوکہ دیتا رہتا ہے۔ پولیس کی نیلام جیپ ملنے سے اس کا کام اور آسان ہو گیا تھا۔ پولیس پورے معاملے کی تفصیل سے تحقیقات کر رہی ہے۔