ETV Bharat / city

اترپردیش میں مانسون کی دستک، جھماجھم بارش

جنوب مغربی مانسون نے اتوار کو اترپردیش میں دستک دے دی ہے جس کے سبب راجدھانی لکھنو کے علاوہ پوروانچل کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 10:49 PM IST

اترپردیش میں مانسون کی دستک، جھماجھم بارش
اترپردیش میں مانسون کی دستک، جھماجھم بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے مشرقی حصوں میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بناہوا ہے اور کئی علاقوں میں آج تیز رفتار ہواوں کے ساتھ زوردار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ آندھی پانی کا یہ سلسلہ کم از کم آئندہ پانچ دنوں تک جاری رہنے کے آثار ہیں۔

اس مدت میں مغرب کے کئی علاقوں میں درمیانہ سے شدید بارش کا اندازہ ہے جبکہ مغربی اترپردیش کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے آثار ہیں۔

اس درمیان ایٹا میں جیتھرا علاقہ کے پرم سکھ گاوں میں بارش کے سبب ایک مکان کا لنٹر گرجانے سے ماں بیٹی کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔ وزیراعلی یوگی نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور حادثہ میں زخمی لوگوں کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو متوفیوں کے رشتہ داروں کو راحتی رقم فوری طورپر دئے جانے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلی یوگی نے بجلی گرنے اور بلرام پور میں پہاری نالہ میں ڈوب جانے سے ہوئی موت پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے متوفیوں کے رشتہ داروں کو قواعد کے مطابق راحتی رقم دیئے جانے اور زخمیوں کے مکمل علاج کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.