ETV Bharat / city

مودی جھانسی میں آٹھ پروجیکٹ کی ابتدا کریں گے - دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار

وزیراعظم نریندر مودی اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کے جھانسی ضلع میں 19 نومبر کو 'راشٹریہ رکھشا سمرپن پرو' کے دوران آٹھ پروجیکٹوں کی ابتداء کریں گے۔

مودی جھانسی میں آٹھ پروجیکٹ کی ابتدا کریں گے

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 10:47 AM IST

دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت دفاع اور حکومت اتر پردیش 17 سے 19 نومبر تک جھانسی میں تین روزہ 'راشٹریہ رکشا سمرپن پرو' کا انعقاد کر رہی ہے۔ ملک میں آزادی کی علامت جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش کی وجہ سے بھی اس تقریب کو بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی فیسٹیول کے آخری دن یعنی 19 نومبر کو ان پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ ان منصوبوں میں سے کچھ کا تعلق وزارت دفاع سے ہے اور کچھ کا عام لوگوں سے۔

مودی کچھ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کچھ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ تمام منصوبے آزادی کے 75 سال کے موقع پر پورے ملک میں منائے جانے والے امرت مہوتسو کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیس متاثرین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کا مطالبہ کیا

ان پروجیکٹوں میں 100 نئے سینک اسکولوں کا قیام، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) فرنٹ لائن اور کوسٹل زون اسکیم کا تعارف، این سی سی ایلومنی ایسوسی ایشن اور کیڈٹس کے لیے نیشنل سمولیشن ٹریننگ پروگرام، اتر پردیش کوریڈور کے جھانسی نوڈ میں 400 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد شامل ہے۔ فضائیہ کو دیسی ساختہ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر، آرمی کو دیسی ساختہ ڈرون یا بغیر پائلٹ گاڑیاں، بحریہ کے لیے جدید الیکٹرونک وارفیئر سوٹ اور قومی جنگی یادگار پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل کیوسک کا قیام۔ اس کیوسک کے ذریعے ناظرین ڈیجیٹل طریقے سے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر سکیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.