ETV Bharat / city

مدارس کی تجدید کاری کے لیے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ - Madarsa

اترپردیش حکومت نے ریاستی اسمبلی میں تیسرے سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا جس میں 20-2019 کے لیے 13،594.87 کروڑ روپے مختص کیا۔

یوگی ادتیہ ناتھ
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 10:18 PM IST

سپلیمنٹری بجٹ میں 20 کروڑ روپے 19ہزار رجسٹرڈ مدارس کی تجدید کاری کے لیے مطالبہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں وزیر خزانہ راجیش اگروال نے ریاست اترپردیش میں اقلیتی اکثریتی اضلاع میں کالجوں کی بہتری کے لیے 40 کروڑ روپے اور اقلیتی اکثریتی اضلاع میں پینے کے پانی کی سہولیات کے لیے 50 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

شعبہ بجلی میں 600 کروڑ روپئے ادے اسکیم کے لئے اور محکمہ سینچائی کے لئے 834.84 کروڑ روپئے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ زرعی شعبے کے تحت چار زرعی یونیورسٹیز میں اکسیلنس سنٹر کے قیام کے لئے 9 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہاتھرس ضلع میں نئی جیل کی تعمیر کے لئے 80.41 کروڑ روپئے جبکہ محکمہ پولیس کی عمارت کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ روپئے اور مختلف اضلاع میں نئی پولیس لائن کی زمین کی خریداری کے لئے 200 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کے تحت بلرامپور میں 300 بستروں کا اسپتال بنانے کے لئے 350 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو کہ کے جی ایم یو کا سیٹی لائٹ سنٹر ہوگا جبکہ 5۔5 کروڑ روپئے اجودھیا، شاہجہاں پور، فیروزآباد، بستی اور بہرائچ اضلاع میں نئے میڈیکل کالج کی تعمیر کے لئے رکھے گئے ہیں۔

شہری ترقیات کے تحت 175 کروڑ روپئے سات شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے، پریاگ راج میں کمبھ میلہ کے لئے 349 روپئے اور 220 کروڑ روپئے آگرہ میں پینے کے پانی کے پروجکٹ کے لئے طلب کئے گئے ہیں۔ وہیں گوکھپور میں چڑیا گھر کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ روپئے اور محکمہ اطلاعات میں تشہیر کے لئے 50 کروڑ روپئے کے لئے ہیں۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.