ریا ست اتر پردیش حکومت بیسک ایجوکیشن محکمے کے زیر اہتمام چلنے والے مڈ ڈے میل منصوبے کے تحت بچوں کو دیئے جانے والے کھانے کے مقررہ معیارکو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
اس شعبے میں گوتم بدھ نگر میں کام کر رہے رضا کارانہ اداروں کے مرکزی کیچن میں بننے والے کھا نے کا معیار اور دیگر کمیوں کی نشاندہی کے لئے وقفہ وقفہ سے دورہ کیا جاتا رہا ہے۔
اس مناسبت سے ضلع گوتم بدھ نگر کے کنوینر ونے پرکاش سنگھ نےبچوں کے لئے کھانا بنانے والےاس کچن کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے کہا 'کہ کوالٹی اور معیار پر کسی طرح کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور اگر شکایت موصول ہوئی تو سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا'۔
اترپردیس حکومت نے مرزا پور میں مڈ ڈے میلز میں ملنے والی نمک روٹی کے بعد ہونے والی تنقید کے بعد کافی احتیاطی اقدام اٹھائے ہیں۔
اسی مناسبت سے اتر پردیش کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ہیں کہ وہ مڈ ڈے کے معیار کو یقینی بنائیں اور کسی طرح کی کوئی بھی شکایت کہیں سے نہیں ملنی چاہیے۔