ETV Bharat / city

بارہ بنکی: مسجد میں نماز پر پابندی کا معاملے پر ایس پی سے ملاقات - ضلع صدر حافظ ایاز احمد

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے کی مسجد میں نماز پڑھنے پر عائد کی گئی پابندی کے بعد ہوئی کشیدگی کے معاملے میں پولیس کی کارروائی سے غیر مطمئن ضلع سماجوادی پارٹی کے ایک وفد نے جمعرات کو پولیس سپریٹینڈنٹ سے ملاقات کر کے میمورنڈم دیا اور بے قصوروں کو پریشان نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

بارہ بنکی: مسجد میں نماز پر پابندی کا معاملے پر ایس پی سے ملاقات

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 4:31 PM IST

سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر حافظ ایاز احمد کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کے 5 رکنی وفد نے پولیس سپریٹینڈنٹ سے ملاقات کی اس کے بعد حافظ ایاز نے صحافیوں سے بتایا کہ اس معاملے میں بے قصور لوگوں کو بھی پریشان کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں خوف ہے۔

بارہ بنکی: مسجد میں نماز پر پابندی کا معاملے پر ایس پی سے ملاقات

خوف کی وجہ سے یہاں کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایس پی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی بے قصور کو پریشان نہیں کیا جائے گا حافظ ایاز نے بتایا کہ' اس معاملے میں آگے کی منصوبہ بندی 27 مارچ کے بعد طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کے متولی کو تقریبآ ایک ہفتے قبل نوٹس بھیج کر ہائی کورٹ کے حوالہ دے کر اسے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ اس کے کچھ روز بعد ہی مسجد میں نماز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور مسجد کے چاروں جانب بیریکیٹنگ لگا کر مسجد کے راستے پر دیوار کھڑی کر دی گئی تھی گزشتہ جمعہ کو مسجد کو منہدم کرانے کی افواہ میں تحصیل پر پتھربازی بھی ہوئی تھی۔ جس میں سکیورٹی فورسیز کو بھیڑ پر قابو پانے کے لئے آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.