یوگی نے اتوار کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع آگرہ، میرٹھ اور کانپور میں نگرانی کے لئے ایک اعلی سطحی میڈیکل ٹیم بھیجی جائے۔ ساتھ ہی سبھی اسپتالوں میں پی پی ای کٹ، این 95 ماسک، سینیٹائزر سمیت دیگر سبھی ضروری اشیاء کو مہیا کرانا یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے آگرہ میں چیف سکریٹری (صنعتی ترقی) آلوک کمار اور چیف سکریٹری (طبی تعلیم) رجنیش دوبے کو کیمپ کرنے کے احکامات دیے۔ ساتھ ہی پی جی آئی سے ایک سینیئر ڈاکٹر اور پولیس افسر کو بھی بھیجنے کا حکم دیا۔
میرٹھ میں چیف سکریٹری (سینچائی) ٹی وینکٹیش کے ساتھ طبی تعلیم، صحت و پولیس کے سینیئر افسران کو کیمپ کرنے کا حکم دیا۔
یوگی نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی جانچ کے لئے ٹیسٹنگ کی اہلیت میں اضافہ کیا جائے۔