ETV Bharat / city

اوریہ سڑک حادثے پر مایاوتی کا اظہار افسوس - گہرے رنج و غم کا اظہار

بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر و ریاست اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے اوریہ سڑک حادثے میں مہاجر مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

اوریا سڑک حادثے پر مرکزی و ریاستی حکومت سے سوال

author img

By

Published : May 16, 2020, 11:37 AM IST

مایاوتی نے کہا کہ دیگر ریاستوں کی حکومتیں ان مہاجر مزدوروں کی کوئی مدد نہیں کر رہی ہے جس کے سبب انہیں ہجرت کی کرنی پڑ رہی ہے اور یہ بے حد افسوسناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ریاستی و مرکزی حکومتوں کو یہ ذمہ داری ہے کہ ان مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کا انتظام کرے۔

مایاوتی نے کہا کہ میں بار بار مزدوروں کے مسئلے کو اٹھا رہی ہوں۔ میں یہ کہہ رہی ہوں کہ جب مزدور اپنے آبائی ریاست جانا چاہتے ہیں تو انہیں بھیجنا چاہئے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں یہ کہہ رہی ہیں کہ وہ مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کے انتظامات کرا رہی ہیں۔

حکومت کے وہ سارے وعدے کھل کر سامنے آرہے ہیں جنہیں بآسانی دیکھ کر سمجھا جا سکتا ہے کہ وہ انتظامات کیا ہیں۔ وہ مزدور جو مہینوں سے بے روزگار ہیں کھانے پینے کے کے لیے جن کے پاس پیسے نہیں ان مزدوروں سے کرایے تک کے پیسے لیے جارہے ہیں۔ بی ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ جب یہ مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں تو ان کے پاس پیسہ کہاں سے آئے گا۔

تمام تر معاشی ذرائع رک گئے ہیں زندگی دن بدن دو بھر ہوئی جا رہی ہے ایسے میں مزدوروں کے ساتھ ہمدردی کے بجائے ان سے کرایے کے نام پر پیسے لیے جارہے ہیں یقینا یہ بے حد شرمناک اور قابل افسوس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.