دریائے گھاگھرا میں آئے سیلاب سے ضلع مئو کے سرحدی علاقوں میں تیس ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی ہے۔ تقریباً دو درجن سے زائد گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہونے سے لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ محکمہ زراعت کو راحتی سامان تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
محکمہ کے کھاد اور بیج فراہمی مرکز سے امداد دی جارہی ہے۔ کابینہ وزیر کے نمائندے نے بتایا کہ راحت کا کام کثیر پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔