میرج بیورو چلاکر دوسروں کے رشتہ کروانا اور شادی کروانا تو آپنے بہت سنا ہوگا لیکن میرج بیورو چلاتے ہوئے اپنی ہی شادی سادگی کے ساتھ اور وہ بھی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں پہنچ کر شادی کرنا شاید آپنے نہیں سنا ہوگا۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے جوڑے سے ملواتے ہیں جو اب تک اپنے میرج بیورو کے ذریعہ متعدد جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرا چکا ہے جبکہ آج اپنی شادی کے لئے وہ وزیر اعلی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت شادی کرنے رامپور کے بلیزنگ گارڈن پہنچا ہے۔
جی ہاں! یہ ہیں گلویز جو ملن میرج بیورو چلاتے ہیں اور دو ماہ کے اندر اب تک 15 جوڑوں کی شادی بھی کرا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 51 جوڑوں کی شادی
گلویز کا ماننا ہے کہ شادی جیسی تقریب پر بے جا اسراف سے اجتناب کرنا چاہئے بلکہ اپنے ان بچے ہوئے پیسوں کو مسحق و معاشی طور پر کمزور لوگوں کی شادیوں پر خرچ کریں اور ان کو سماج کے اہم دھارے میں کھڑا کرنے میں معاون و مددگار بنیں۔ مسلم معاشرے میں نکاح کو آسان بنانے کے لئے جو مہم آج کل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے جاری ہے رامپور کے گلویز نے اس کی مثال قائم کرکے دکھا دی ہے۔